داعش کی قیادت کاتعلق اخوان سے رہا ہے،یوسف قرضاوی

داعش کی قیادت کاتعلق اخوان سے رہا ہے،یوسف قرضاوی

  

دوحہ(ثناءنیوز)قطر میں مقیم مصری نژاد عالم دین الشیخ یوسف القرضاوی نے کہا ہے کہ دولت اسلامی کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کا ماضی میں اخوان المسلمین سے تعلق رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تیزی سے مقبول ہونے والی ایک ویڈیو میں علامہ قرضاوی نے بتایا کہ "بغدادی کو لیڈر بننے کا شوق رہا ہے جس نے اسے دہشت گرد تنظیم 'داعش' میں شمولیت پر مجبور کیا اورجیل سے رہائی کے بعد اس نے تنظیم کی قیادت سنبھال لی۔

"ویڈیو میں علامہ یوسف القرضاوی نے یہ بھی بتایا "کہ داعش سمیت دیگر تنظیموں نے جہاد فی سبیل اللہ کے نام پر مختلف ملکوں سے نوجوان بھرتی کئے ہیں۔" واضح رہے کہ متذکرہ ویڈیو کی کسی آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

مزید :

عالمی منظر -