مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان میں مثالی ترقی ہوئی: راشد بشیرسیال

مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان میں مثالی ترقی ہوئی: راشد بشیرسیال

  

کیپ ٹاﺅن(بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان میں ترقی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی پاکستان ایٹمی طاقت بھی میاں نواز شریف کے دور میں بنا تھا 12اکتوبر 1999ءپاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھی جب ایک آمر نے جمہوری حکومت پر شب خون مار کر منتخب وزیر اعظم کو گرفتار کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا ایک ڈکٹیٹر نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور جمہوریت پر بدنما دھبہ بننے والے سیاستدانوں کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ اقتدار میں شریک ہونے کا موقع دیا جنہوں نے جمہوریت کا مزید جنازہ نکال دیا پرویز مشرف آج جس حال میں ہیں وہ سب انہیں لیڈروں کا نتیجہ ہے کیپ ٹاﺅن سے راشد بشیر سیال (صدر پاکستان مسلم لیگ ن کیپ ٹاﺅن ) نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ 9سال تک جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹر شپ نے صرف اور صرف نفرتوں کے بیج بولے بلوچستان میں اور عدلیہ میں نفرتوں کے سوا کچھ نہیں دیا پارلیمنٹ کی خود مختیاری کا مذاق اڑایا پر مسلم لیگ نون آج عوام کی طاقت سے ایک بار پھر اقتدار میں ہے پرویز مشرف اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -