اوباماانتظامیہ پچاس سال کی بدترین حکومت ہے ،سابق امریکی وزیردفاع

اوباماانتظامیہ پچاس سال کی بدترین حکومت ہے ،سابق امریکی وزیردفاع

  

واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے صدر اوباما پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اوباما انتظامیہ کو پچاس سال کی بدترین حکومت قرار دیدیا ،امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس میں صدر دوسروں سے کٹ کر رہ جاتا ہے اور پالیسی فیصلوں میں مشاورت نہیں کی جاتی۔ پنیٹا نے مزید کہا کہ اوباما اپنا نکتہ نظر ایسے پیش کرتے ہیں جیسے وہ قانون کے پروفیسر ہوں،پچاس سال میں وہ واشنگٹن میں اچھی اور بری ہر طرح کی انتظامیہ دیکھ چکے ہیں، لیکن اہم ملکی معاملات پر تعطل ظاہر کرتا ہے کہ اوباما انتظامیہ بدترین ہے۔ سابق وزیر دفاع نے واشنگٹن میں اس جمود کا ذمہ دار کانگریس کو بھی قرار دیا۔

مزید :

عالمی منظر -