یمنی صدرنے خالد بحاح کو نیاوزیراعظم نامزدکردیا،حوثیوں کا خیرمقدم

یمنی صدرنے خالد بحاح کو نیاوزیراعظم نامزدکردیا،حوثیوں کا خیرمقدم

  

صنعائ(این این آئی)یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے ملک میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے سابق وزیر تیل اور اقوام متحدہ میں سابق سفیر خالد بحاح کو نیا وزیر اعظم نامزد کردیا،سرکاری ذرائع کے مطابق صدر منصور ہادی نے انچاس سالہ خالد بحاح کو مختلف جماعتوں کے مشیروں کے ساتھ مشاورت کے بعد نامزد کیا ہے اور انھیں نئی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔قبل ازیں گذشتہ ہفتے ان کے نامزد وزیر اعظم احمد عواد بن مبارک نے شیعہ حوثی باغیوں کی جانب سے شدید مخالفت کے بعد حکومت بنانے سے معذرت کر لی تھی۔مسلح حوثی باغیوں نے 21 ستمبر سے دارالحکومت صنعا میں اپنا کنٹرول قائم کر رکھا ہے اور وہ نئی حکومت میں اپنا اثر ورسوخ چاہتے ہیں۔حوثیوں کے سیاسی شعبے کے ایک رکن عبدالملک العجری کا کہنا ہے کہ ہمارے خیال میں بحاح وزارت عظمی کے لیے ایک درست انتخاب ہیں۔

ان کی نامزدگی سے ملک کو درپیش مسائل اور مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

عالمی منظر -