یورپی یونین میں بھی ہوائی اڈوں پر ایبولا اسکریننگ پر غور شروع کردیا

یورپی یونین میں بھی ہوائی اڈوں پر ایبولا اسکریننگ پر غور شروع کردیا

  

برسلز(آن لائن)فرانس اور یورپی یونین کے رکن دیگر ملک اس بارے میں غور کر رہے ہیں کہ یورپی ہوائی اڈوں پر بھی ایبولا وائرس کے ممکنہ مریضوں کی اسکریننگ شروع کر دی جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کا مقصد خاص طور پر ایسے مسافروں کی اسکریننگ ہو گی، جو ایبولا کی وباء سے سب سے زیادہ متاثر مغربی افریقی ریاستوں سے یورپ آ رہے ہوں۔ امریکا اپنے پانچ ہوائی اڈوں کی تخصیص کر چکا ہے جہاں مغربی افریقہ سے آنے والے مسافروں کی بنیادی میڈیکل چیکنگ کی جاتی ہے۔ یورپ میں یہی فیصلہ برطانیہ بھی کر چکا ہے تاہم اس بارے میں یورپی سطح پر ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اسی دوران یورپی سفارت کار بھی اس بارے میں مشاورت کا ارادہ رکھتے ہیں کہ مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس کے پھیلاو¿ کے خلاف یورپی فوجی مشنوں کے کردار کو مربوط بنانے کی ذمہ داری یورپی یونین کو سونپ دی جائے۔

مزید :

عالمی منظر -