شمالی کوریا کے رہنما چھ ہفتوں بعد چھڑی کے ساتھ منظر عام پر آگئے

شمالی کوریا کے رہنما چھ ہفتوں بعد چھڑی کے ساتھ منظر عام پر آگئے

  

پیانگ یانگ(آن لائن)شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ملکی رہنما کم جونگ ا±ن کی نئی تصویروں کے ساتھ ان چہ مگوئیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے جو قریب ڈیڑھ ماہ سے ان کے منظر عام پر نہ آنے کی وجہ سے شروع ہو گئی تھیں۔ کمیونسٹ کوریا کے سرکاری اخبار روڈونگ سِن م±ن نے منگل کے روز 31 سالہ کم جونگ ا±ن کی کئی ایسی تصویریں شائع کیں، جن میں وہ ایک چھڑی کی مدد سے کھڑے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ شمالی کوریائی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ملکی رہنما نے ایک نو تعمیر شدہ رہائشی کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس سے قبل کم جونگ ا±ن کو آخری مرتبہ تین ستمبر کو پبلک میں دیکھا گیا تھا۔ ان کی منظر عام سے غیر حاضری ان کی صحت کے بارے میں افواہوں کی وجہ بن گئی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -