پاکستان اے اور آسٹریلیا کے درمیان چار روزہ میچ کل شروع ہوگا

پاکستان اے اور آسٹریلیا کے درمیان چار روزہ میچ کل شروع ہوگا

  

دبئی(سپورٹس ڈےسک) پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمون کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل پاکستان اے اور کینگروز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار روزہ کرکٹ میچ کل شروع ہوگی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کی ٹیم کو واحد ٹی ٹونٹی میچ میں اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا تھا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس کے بعد کینگروز نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 93 رنز سے شکست دی، دوسرے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی جبکہ تیسرے اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں 1 رن سے شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -