چیئرمین پی سی بی کی سعید اجمل اور ثقلین مشتاق سے ملاقات

چیئرمین پی سی بی کی سعید اجمل اور ثقلین مشتاق سے ملاقات

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں اسپن باﺅلر سعید اجمل اور ان کے باﺅلنگ ایکشن کو بہتر بنانے میں مدد کرنے والے سابق باﺅلر ثقلین مشتاق سے ملاقات کی ۔سعید اجمل کی طرف سے اپنے باﺅلنگ ایکشن کے لئے کی جانے والی سخت محنت اور اس میں آنے والی بہتری سے شہر یار خان متاثر نظر آئے ۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کے لئے شروع کیئے جانے والے بحالی کے پروگرام میں ہونے والی پیش رفت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

 اور بحالی کا پروگرام شروع ہونے کے بعد سے منگل کے روز ان کی سعید اجمل اور ثقلین مشتاق سے ہونے والی چوتھی ملاقات تھی ۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کی بحالی کے پروگرام کے مکمل ہونے کے بعد وہ سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کو چیک کروانے کے لئے آئی سی سی کی منظور شدہ تین لیبز میں سے ایک لیب میں بھیجیں گے اور جب ہمیں یقین ہوجائے گا کہ اسکا باﺅلنگ ایکشن کے قانون کے مطابق ہے تو پھر پی سی بی آئی سی سی کو سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن پر لگائی گئی پابندی پر نظر ثانی کی درخواست کرے گا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -