پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس 23اکتوبر کو ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس 23اکتوبر کو ہوگا

  

 لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس 23اکتوبر کو ہوگا ۔ پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس معمول کا ہے لیکن اس میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اور قیادت کے حالیہ بحران پرغور ہو گا، اراکین کو فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے حالیہ دورے میں کرکٹرز اور ٹیم انتظامیہ سے ملاقات کی ہے۔وہ اپنی ملاقاتوں کے بارے میں گورننگ بورڈ کو آگاہ کریں گے جبکہ انہیں ون ڈے کپتان کے بارے میں بھی بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق شہریار خان اپنے حالیہ دورہ بھارت،سری لنکا اور بنگلہ دیش میں کرکٹ حکام سے جو ملاقاتوں کے نتائج سے بھی شرکا کو آگاہ کریں گے ۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ سےمتعلق منصوبہ بندی سے بھی گورننگ بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا۔اجلاس کا ایجنڈا ابھی طے نہیں ہوا ہےتاہم ٹیم کی شکست پر گورننگ بورڈ کے حکام کھل کر اظہار خیال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -