سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے خواتین کے کیمپ کا بھی آغاز ہو گیا

سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے خواتین کے کیمپ کا بھی آغاز ہو گیا

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )کبڈی ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے خواتین کے کیمپ کا بھی آغاز ہو گیا ہے ،پنجاب سٹیڈیم میں لگائے گئے کیمپ میں پہلے روز 16خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی پہلے روز کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کروائی گئی، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کی ہدایت پر لگائے گئے کبڈی کیمپ کا مقصد کبڈی ورلڈ کپ کےلئے بھر پور تیاریاں کرنا ہے واضح رہے کہ 2013ءکے کبڈی ورلڈ کپ میں قومی خواتین کی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچ گئی تھی ،2014ءکے کبڈی ورلڈ کپ کےلئے تیاریاں بھر پور طریقے سے شروع کردی گئی ہیں۔

، کیمپ میں مجموعی طورپر 30کھلاڑی حصہ لیں گی۔ کیمپ میں شرکت کرنے والی کھلاڑیوں میں مدیحہ لطیف ، زینت پروین، مزمل ، مارتھا، صبائ، رضیہ پروین، نیلم ریاض ، ندابٹ، سعدیہ خلیل ، سعدیہ عبدالخالق ، سمیرا ظہور،ٹونکل سہیل، سائرہ بانو،سائرہ شاہ اور سیدہ فریدہ خانم شامل ہیںدریں اثنا کبڈی ٹیم کے مرد کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا جس میں کھلاڑیوں کو سخت ورزش کروائی گئی ، کوچ غلام عباس نے کھلاڑیوں کو خصوصی ٹپس دیں ۔پہلا سیشن صبح کو ہواجبکہ بعداز دوسرا دوپہرسیشن منعقد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے تربیت حاصل کی، ٹیم کے منیجر وقاص اکبر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہااس بارورلڈ کپ کاٹائٹل ضرور جتیں گے ہمارے کھلاڑیوں نے پورا سال کبڈی کے مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ،ہمارے کھلاڑی پر عزم ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -