آسٹریلیا کےخلاف دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 19رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کےخلاف دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 19رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کےخلاف دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ابتدائی طورپر19رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کردیا ،سینئر بلے باز یونس خان کو بھی سکواڈ کاحصہ بنایا گیا ہے جبکہ توفیق عمر کی بھی واپسی ہوئی ہے،آسٹریلیا کےخلاف چار روزہ میچ کے بعد حتمی 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔چیف سلیکٹر معین خان نے دیگر سلیکٹرز سے مشاورت کے بعد 19 رکنی ممکنہ اسکواڈ کی فہرست چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو پیش کی جنہوں نے ٹیم کی منظوری دےدی۔آسٹریلیا کے خلاف چار روزہ میچ کے بعد حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔سعید اجمل، جنید خان اور وہاب ریاض کی غیر موجودگی میں پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔اسکواڈ میں یونس کے ساتھ ساتھ تجربہ کار اوپنر توفیق عمر کی بھی واپسی ہوئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انڈر 19 ٹیم کے کپتان اور اوپنر سمیع اسلم کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فاسٹ بالرز کی غیر موجودگی میں احسان عادل، عمران خان اور عطااللہ کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کےخلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میںمصباح الحق(کپتان )، احمد شہزاد، محمد حفیظ، توفیق عمر، شان مسعود، سمیع اسلم، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد، ذوالفقار بابر، یاسر شاہ، رضا حسن، راحت علی، عمران خان، احسان عادل، عطااللہ اور محمد طلحہ شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -