ارجنٹینا کے ماریانواور کینیا کی لیوسی کریمی جیت لی

ارجنٹینا کے ماریانواور کینیا کی لیوسی کریمی جیت لی

  

بیونس آئرس (آن لائن) بیونس آئرس میراتھون میں ارجنٹینا کے ماریانو ماسٹرومارینو نے مردوں اور کینیا کی لیوسی کریمی نے خواتین کیٹگری میں کامیابی حاصل کر لی۔بیونس آئرس میں 42.195کلومیٹر ریس میں 10ہزار سے زائد ایتھیلیٹ نے حصہ لیا جس میں ارجنٹینا نے دس سال بعد کامیابی حاصل کی۔ ارجنٹینا کے 32سالہ ماریانو ماسٹرومارینو نے مقررہ فاصلہ 2گھنٹے،15منٹ اور28سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،انھوں نے ریس کے فیورٹ کینیا کے جولیس کرینگا اور2013کے چمپیئن پیٹر موسایا کو شکست دے دی۔

چلی کے لیسلی اینسینا اور کروسٹوفر گوجارڈو نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔خواتین کے مقابلوں میں کینیا کی لیوسی کریمی نے مقررہ فاصلہ2گھنٹے ،38منٹ اور53سیکنڈ میں طے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -