ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت پر ابہام نہیں:معین خان

ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت پر ابہام نہیں:معین خان

  


لاہور (اے این این ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر اور چیف سیلکٹر معین خان نے کہاہے کہ ہ اس بات میں کوئی ابہام نہیں کہ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ میں مصباح الحق ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ شاہد آفریدی نے کپتانی کی خواہش کا اظہار نہیں کیا ۔ اس بارے میں کوئی ابہام نہیں ہوچا چاہیے کہ مصباح الحق ہی ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔معین خان نے دعوی کیا کہ ٹیم میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں، تمام کھلاڑی مینجمنٹ سے خوش ہیں۔چیف سیلکٹر کے مطابق مصباح الحق نے اپنی مرضی سے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والا تیسراایک روزہ میچ نہیں کھیلا تھا۔خیال رہے کہ مصباح الحق کی ٹیم میں عدم شمولیت پر میڈیا پر قیاس آرائیاں گردش کرنے لگی تھیں۔اس میچ میں مصباح کی جگہ شاہد آفریدی نے قیادت کے فرائض سرانجام دیے تھے۔2013 میں 1ہزار 373 رنز کے ساتھ دنیا کے ٹاپ اسکورر رہنے والے مصباح اس سال سری لنکا کے خلاف سیریز میں صرف 67 رنز بنا سکے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف بھی دو میچوں میں صرف 15 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

اب قومی ٹیم 22 اکتوبر سے آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلے گی جس کے بعد نیوزی لینڈ سے تین ٹیسٹ میچز، پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کھیلی جائے گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -