چوتھے بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے ٹیم اور مینجمنٹ کا اعلان آج

چوتھے بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے ٹیم اور مینجمنٹ کا اعلان آج

  


لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل چوتھے بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے ٹیم اور مینجمنٹ کا اعلان آج سفید چھڑی کے تحقظ کے عالمی دن کے موقع پر کرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ذرائع نے بتایا کہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں ختم ہوگیا ہے جس میں 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ سے ورلڈ کپ کیلئے 16 باصلاحیت کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے تاہم اس کا باضابطہ اعلان 15 اکتوبر کو کیا جائے گا

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -