ٹاسک فورس کے چھاپے،68گھروں میں بجلی و گیس چوری پکڑ ی گئی

ٹاسک فورس کے چھاپے،68گھروں میں بجلی و گیس چوری پکڑ ی گئی

  

لاہور (خبرنگار ) وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے بجلی و گیس چوری نے دینہ ناتھ گاؤں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بجلی و گیس چوروں کے خلاف کارروائی کی ضلعی انتظامیہ ، سوئی گیس اور لیسکو حکام نے کارروائی کی ٹا سک فورس کی ٹیم نے کارروائی کے دوران28گھروں میں گیس اور40گھروں میں بجلی چوری پکڑ لی ڈی سی او کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا کہ بجلی اور گیس چوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈا ؤن جا ری ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ بجلی و گیس چوری کی اطلاع ڈی سی او آفس میں دیں تا کہ کارروائی کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -