ملک میں ہمیشہ سیاستدانوں کی غلطی سے مارشل لاء لگا،محمد جمیل
لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ بری فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف ایک پیشہ ور سپاہی ہیں اور افواج پاکستان کی اقتدار سے کوئی دلچسپی نظر نہیں آرہی جب بھی مارشل لا آیا سیاستدانوں کی غلطیوں سے آیا،پارٹی آفس سے جاری ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ عوام دورآمریت کو جمہوریت سے بہتر تصور کررہے ہیں۔۔اگر سیاستدان ملک وقوم سے مخلص ہوتے تو عوام کی آج یہ حالت نہ ہوتی،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے جمہوریت کے نام پر قوم سے دھوکہ کیا اور دونوں جماعتوں کو جب بھی اقتدار ملا،سوائے لوٹ مار اور کرپشن کے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ایشو پر25سال سے سیاست کی جارہی ہے مگر کسی بھی جماعت نے اس مسئلہ کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی،ملک میں اگر بے روزگاری کاخاتمہ ہوجاتا تو یقیناًآج ہمیں دہشت گردی ،تخریب کاری اور انتہا پسندی جیسے مسائل کا سامنا نہ ہوتا،حکمرانوں نے اپنی من مانیوں اور لوٹ مار سے تعلیم اور صحت کے شعبوں کا بھی ستیا ناس کردیا،عا م آدمی دونوں بنیادی سہولیات سے آج تک محرو م چلا آرہا ہے، انہوں نے مزید کہا دھرنا دینے والی جماعتیں اپنے مقصد میں کامیاب رہی ہیں اور عوام کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہیں ۔