جماعت اسلامی کی ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

جماعت اسلامی کی ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں ...

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے مسائل کے حوالے سے تحریک التواء پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی تحریک التواء میں کہاگیا ہے کہ’’سالانہ بجٹ2012-13میں یکم جولائی سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو ان کی استحقاقی چھٹیوں کی رقم 6ماہ کے بجائے ایک سال کردی گئی یہ رقم ان ملازمین کو ملتی ہے جن کی استحقاقی چھٹیاں اس سطح اور مقام پر ہوں وفاق کی جانب سے اس پر یکم جولائی 2012 سے عملدر آمد شروع ہوگیا مگر پنجاب حکومت نے اس کا نوٹیفکیشن یکم ستمبر2013سے جاری کیایکم جولائی 2012سے لے کر 31 اگست 2013تک جو لوگ ریٹائرڈ ہوئے ان کو6ماہ کی چھٹیوں کے برابر تنخواہ ملی جبکہ پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن یکم ستمبر2013سے کیااس دوران ریٹائرڈ ہونے والے لوگوں کا اچھا خاصامالی نقصان ہوا۔

حکومت پنجاب اس نوٹیفکیشن پر نظر ثانی کرکے یکم جولائی 2012سے عمل درآمد کرے اور اس میں باقاعدہ طور پر درج کیاجائے کہ جو لوگ یکم جولائی 2012سے لے کر31اگست2013کوریٹائرڈ ہوئے ہیں وہ بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں حکومت پنجاب کو چاہئے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ احسان والا معاملہ کرے اور ان کوریلیف دے‘‘علاوہ ازیں میڈیا کو جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے مربوط منصوبہ بندی کرے صرف وعدوں سے مشکلات میں کمی واقع نہیں ہوسکتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -