جے یو آئی کے رہنمامولانا مفتی محمودؒ کے یوم وفات پر ملک بھر میں تقریبات

جے یو آئی کے رہنمامولانا مفتی محمودؒ کے یوم وفات پر ملک بھر میں تقریبات

  

لاہور(پ ر)قومی اتحاد کے سابق سر براہ اور جے یو آئی کے سابق جنرل سیکر ٹری مو لا نا مفتی محمود رحمۃ اللہ علیہ کے یوم وفات پر ملک بھر میں تقریبات ہوئیں اس موقع پر مدارس میں قر آن خوانی کی تقریبات ہوئیں مرکزی میڈیا سیل کے مطابق مختلف شہروں میں تقریبات سے مختلف راہنماؤں مو لا نا عبد الغفور حیدری ، حافظ حسین احمد ،مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا عطاء الرحمن ،مو لا نا ڈاکٹر خالد محمود سومرو،ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،مو لا نا گل نصیب خان ،مو لا نا ڈاکٹر عتیق الرحمن،محمداسلم غوری ،قاری محمد عثمان ،حاجی شمس الرحمن شمسی،عبد الجلیل جان،محمد اقبال اعوان اور دیگر نے خطاب کیا مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ جے یو آئی مو لا نا مفتی محمود ؒ اور دیگر اکا برین کی جدو جہد کو آگے بڑھا تے ہو ئے ملک میں اسلام کے نفاذ کیلئے کو شاں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مار چوں اور دھر نوں سے انقلاب نہیںآسکتا مو لا نا محمد امجد خان نے جامعہ رحمانیہ میں خطیب اسلام یونٹ کے زیر اہتمام مو لا نا مفتی محمود کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مفتی محمود ؒ جید عالم دین اور نڈر سیا ستدان تھے آپ نے اپنے مختصر دور اقتدارمیں جو اقدامات کئے اس سے خلفا ئے راشدین کے دور کی یاد تازہ ہوئی انہوں نے کہا کہ مو لا نا مفتی محمود ؒ نے ملک میں اسلام کے نفاذ کے لئے عظیم جدو جہد کی انہوں نے کہا کہ مفتی محمود ؒ نے 73ء ؁ کے آئین بنوانے میں نمایا ں کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ مفتی محمود ؒ کی آمریت کے خلاف جدو جہد تاریخ کا لا زوال ایک حصہ ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -