بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کیلئے اہم کردار ادا کریں گے،زاہد ذوالفقار

بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کیلئے اہم کردار ادا کریں گے،زاہد ذوالفقار

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہورکے سینئر نائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے نوجوانوں کے لئے اہم کردار اداکریں گے بلاول بھٹو نئی نسل کا سیاست میں حصہ لینا ضروری سمجھتے ہیں پیپلزپارٹی میں یوتھ ونگ کومضبوط اور فعال بنانے کے لئے طالبعلموں اور نوجوانوں کو متحرک ہونا پڑے گابلاول بھٹو کی خواہش ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کے ہر شہر میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ پارٹی میں شامل کرے ہر شہر میں نوجوانوں کی فہرستیں بنائی جائیں تاکہ آئندہحکومت میں آنے کے بعد نوکریاں دی جائیں اور انھیں اچھا روزگار مہیاکیا جائے جو بھی نوجوان پارٹی میں کام کرنا چاہتے ہیں ان نوجوانوں کی لسٹ بنا کر چےئرمین بلاول بھٹو کو دی جائے تاکہ ان نوجوانوں کو انکی کارکردگی کے مطابق پارٹی میں مقام دیا جائے اور اقتدار کے دور میں ان لوگوں کو کوئی بھول نہ سکے پیپلزپارٹی کے چےئرمین بھی جوان ہیں اسی لئے وہ نوجوانوں کو ساتھ ملا کر سیاست کرنا چاہتے ہیں بینظیر بھٹو شہید نے بھی بلال بھٹو کو ہدایت کی تھی کہ نوجوانوں کو ساتھ ملا کا سیاست کرے بلاول بھٹو ملک کی بہتری کیلئے پارٹی کارکنوں کو ساتھ لیکر چلنے میں فخر محسوس کرتے ہیں بلاول بھٹو ملک میں امن وامان اور تعلیم کے مسائل پر نوجوانوں کی توجہ چاہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری ملک میں تعلیم کو ہر طبقے کے لئے آسانی سے حاصل کرنے کی طرف توجہ دے رہے ہیں اسی لئے آج پاکستان کے نوجوان بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں بینظیر بھٹو شہید بلاول بھٹو زرداری کو اپنا جانشین بنا کر اپنے مشن کو آگے بڑھانے کی خود ذمہ داری بلاول بھٹو زرداری کو سونپی ہے وہ بھی بینظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -