بابا گورونانک جی کا جنم دن،سکھ یاتریوں کو خصوصی سہولیات دیں گے،صدیق الفاروق

بابا گورونانک جی کا جنم دن،سکھ یاتریوں کو خصوصی سہولیات دیں گے،صدیق الفاروق

  

لاہور(وقائع نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے چیئر مین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ سکھوں کے روحانی پیشوا با با گورو نانک جی کے جنم دن کی تقریبات میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی اقلیتوں کی خدمت اور انکے مسائل کو جلد از جلد حل کروانا ہی میرا اصل مقصد ہے، پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سابق پردھان سردار بشن سنگھ کی قیادت میں آئے سردارسربت سنگھ،سردار تارو سنگھ ،سردار ہر بجھن سنگھ،سرداردرشن سنگھ،سردار سوا سنگھ ،سردار اطہر سنگھ پر مشتمل 7رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب کے گوردوارہ جنم استھان میں مہمانوں کی آمد کے سلسلہ میں ہنگامی طور پر کام ہو رہے ہیں ،اقلیتوں کی عزت و وقار میں اضافہ کیا جائے گا اور ٹرسٹ کونئے سرے سے فعال بنانے کے لیے میں دن رات سرگرم عمل ہوں آپ دیکھیں گے کہ آپکا یہ ادارہ پہلے سے زیادہ بہتر اور مستحکم ہوگا اور لوگ اسکی مثالیں دیں گے ،چیئرمین با با گورونانک جی ویلفیئر سوسائٹی سردار بشن سنگھ نے کہا کہ ہم آپکی تقرری پر حکومت پاکستان اوروزیر اعظم نواز شریف کے خصوصی شکر گزار ہیں ،اور آپکو مبارکباد دیتے ہوئے خوش آمدید کہتے ہیں ،میاں نواز شریف نے اپنے سابقہ دور حکومت میں بھی سکھ قوم کے لیے کئی اہم اقدامات کیے تھے ،سردار بشن سنگھ نے مزید کہا کہ ہمیں نئے چیئرمین سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور وہ ہمارے اہم مسائل حل کرنے کے لیے بھی پر عزم ہیں ،ہم بھی انہیں اپنے ہر قسم کے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور اپنی قوم کی بہتری اور ترقی کے لیے ہمیشہ انکے شانہ بشانہ رہیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -