نیشنل انسٹیٹیوٹ آفپبلک پالیسی کے وفد کا دورہ لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی
لاہور(جنرل رپورٹر)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی (این آئی پی پی )کے 46 رکنی وفد نے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کا مطالعاتی دورہ کیامڈ کیرئر مینجمنٹ کورس کے افسران کے اس دورے کامقصد ایل ڈبلیوایم سی کے انتظامی ڈھانچے ، صفائی نظام کی بنیادی حکمت عملی اور اہم پروجیکٹس پر معلومات لینا تھا وفد کی قیادت ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے سینئر نمائندوں ڈاکٹر ذکریا اور بابر ندیم خان نے کی جبکہ ایل ڈبلیوایم سی کی طرف سے جنرل منیجر پروکیورمنٹ کرنل طاہر مقبول اور منیجر ڈمپ سائٹ محمد شکیل واحد نے میزبانی کی ایک روزہ دورے کے دوران وفد نے ایل ڈبلیوایم سی کی زیرِ تعمیر سینٹری لینڈ فل سائٹ ، ڈی جی سیمنٹ کے زیرِ انتظام چلنے والے آر ڈی ایف پلانٹ(RDF- Refused Derived Fuel) اور لاہور کمپوسٹ پلانٹ کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیاکرنل طاہر مقبول نے وفد کو پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سائنسی بنیادوں پر بنائی جانے والی ڈمپ سائٹ پر تعمیراتی پیش رفت جبکہ میجر محمد جمیل نے لاہور کمپوسٹ پلانٹ پر کوڑاکرکٹ سے کمپوسٹ تیار کرنے کے عمل پر بریفنگ دی ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے نمائندے ڈاکٹر ذکریا نے دورے کے اختتام پر ایل ڈبلیوایم سی کے صفائی نظام کو بے حد سراہا اور سینٹری لینڈ فل سائٹ کے قیام کو نئے صفائی نظام کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔