عمران خان کی کے پی کے میں کارکردگی سب جانتے ہیں،رانا بابر حسین

عمران خان کی کے پی کے میں کارکردگی سب جانتے ہیں،رانا بابر حسین

  

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان مجھے خیبر پختونخوا میں ایک ایسی دکان دکھا دیں جہاں گھی اور آٹا سستا فروخت ہوتا ہو ،عمران خان مجھے کے پی کے میں ایک ایسا ہسپتال دکھا دیں جہاں مفت. علاج ہوتا ہو ،عمران خان مجھے ایک ایسا سکول دکھا دیں جہاں مفت تعلیم دی جاتی ہو جہاں یکساں نظام تعلیم رائج ہو ،عمران خان ایک ایسا دفتر دکھا دیں جہاں رشوت کے بغیرکام ہوتے ہوں ،پنجاب حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کی سرتوڑ کوشش کررہی ہے عمران خان بتائیں کہ ان کی اس حوالے سے کیا کارکردگی ہے وہ صرف تنقید کرنا جانتے ہیں،عملی طورپران کی کارکردگی صفر ہے

،پنجاب حکومت سولر کے علاوہ کوئلے،ہائیڈل، بائیوگیس، بائیو ماس اور دیگر متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پرکام کررہی ہے صوبے میں بائیوماس سے توانائی کے حصول کے بھی بے پناہ مواقع موجود ہیں بائیو ماس سے توانائی کے حصول کے لئے تیزرفتاری سے کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو توانائی بحران سمیت مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے دن رات ایک کر رکھا ہے،وہ وقت دور نہیں جب ملک مسائل سے چھٹکارا حاصل کر کے ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -