حضرت عثمان غنیؓکی شہادت اسلامی تاریخ کے ماتھے کا عظیم جھومر ہے،علامہ ممتاز

حضرت عثمان غنیؓکی شہادت اسلامی تاریخ کے ماتھے کا عظیم جھومر ہے،علامہ ممتاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے مسلمانوں کے خلفیہ سوم امیر المومنین حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کا یوم شہادت ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا دیگر شہروں کی طرح لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں شہادتِ سیدنا عثمانِ غنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائدورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا کہ مظلوم مدینہ داماد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت اسلامی تاریخ کے ماتھے کا عظیم جھومر ہے اشاعتِ اسلام کیلئے ان کی فقیدالمثال جدوجہد ولازوال قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ان کا مثالی دورِ خلافت اسلامی ترقی اور فتوحات کا دور تھا 36لاکھ مربع میل تک اسلامی خلافت کی سرحدیں پھیلائیں۔ سیدنا عثمان غنیؓ کی شہادت سراسر امن وسلامتی کا پیغام ہے کانفرنس سے مفتی سید عاشق حسین، قاری محمد حنیف حقانی، محمد شفیق قادری، مولانا حسین احمد اعوان، حافظ شعیب الرحمن اور صاحبزادہ اسامہ اجمل قاسمی نے بھی خطاب کیا۔