مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن ووچرسکیم میں توسیع کا 13واں مرحلہ لانچ کر دیا

مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن ووچرسکیم میں توسیع کا 13واں مرحلہ لانچ کر دیا

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن ووچرسکیم میں توسیع کا 13واں مرحلہ لانچ کر دیا ہے -اس مرحلے کے دوران پارٹنر شپ کے لئے نجی سکولوں ،این جی اوز اور منافع بخش و غیر منافع بخش اداروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں-پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ایجوکیشن ووچر سکیم کا 13واں مرحلہ بہاولپور،خانیوال ،میانوالی ،پاکپتن ،سرگودھا اور شیخوپورہ میں لانچ کیا گیا ہے جس کا مقصد ان اضلاع کے بے وسیلہ طالب علموں کو اپنی پسند کے پارٹنر سکولوں میں میٹرک تک مفت تعلیم دلانا ہے -پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن مستحق بچوں کو تعلیمی ووچر زجاری کرتی ہے جبکہ پارٹنر سکول ووچر والے طالب علموں سے تعلیمی اخراجات وصول کرنے کے مجاز نہیں ہوتے-اس سکیم کا مقصد بے وسیلہ طالب علموں کو تعلیمی اخراجات سے بے نیاز کر کے ان کے سکول تک رسائی آسان بنانا ہے -

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -