آئی ایس او کے ڈویژنل کنونشنز کا سلسلہ جاری ، اب تک چار نئے صدور منتخب

آئی ایس او کے ڈویژنل کنونشنز کا سلسلہ جاری ، اب تک چار نئے صدور منتخب

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ایک خبر کے مطابق ملک بھر کے تمام ڈویژنز میں آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنل کنونشنز کا سلسلہ جاری ہے اب تک چار نئے صدور منتخب ہوچکے ہیں تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن کے بعد ڈویژنز میں بھی سفیران ولایت کنونشن جاری ہیں 13اکتوبر کو چار ڈویژنز میں نئے ڈویژنل صدور کا انتخاب عمل میں لایا گیا جن میں کراچی میں کاظم عباس ،حیدر آباد میں شوکت علی بلتستان میں برادر عاطف موسوی اور ،گلگگت میں جمال حیدر نئے ڈویژنل صدر منتخب ہوئے بلتستان کا 37واں سالانہ ڈویژنل کنونشن اسکردو میں منعقد ہوا آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر بلتستان میں موجود ہیں جنہوں نے نو منتخب ڈویژنل صدر سے حلف لیا۔ ڈی جی خان راولپنڈی پشاور اور لاہور ڈویژن کا کنونشن کا آغاز 17اکتوبر سے ہوگا جس میں تعلیمی کانفرنسس اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے شب شہداءکا اہتمام کیا جائے گا جبکہ آخری روز نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا تمام ڈویژنل کنونشنز میں ڈ مرکزی نمائندگان طلباءسینئرز اورعلماءکرام شرکت کریں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -