صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بناوٹ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بناوٹ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کے آڈیٹوریم میں صدر ڈاکٹر احسان شریف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بناوٹ (کمپوزیشن )کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مجوزہ شکل میں صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کا قیام سرکاری یونیورسٹیوں کو بیوروکریسی کے کنٹرول میں دینے کی سازش ہے۔ اور سرکاری تعلیمی اداروں کی خودمختاری پر حملہ ہے۔ اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی باڈی میں جن ممبران کو شامل کیا گیا ہے اس سلسلے میں اساتذہ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور آسا کہ اس پر تحفظات ہیں ۔ پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے مطابق اس سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنے کے لئے فیڈریشن کا اجلاس طلب کیاجائے گا۔


 آسا نے حکومت کی جانب سے پرائیوٹ یونیورسٹیوں کی فنڈنگ کرنے کی تجویز کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا پیسہ سرکاری یونیورسٹیوں پر ہی خرچ ہونا چاہئیے۔