پیپلز پارٹی نے سابق دور حکومت میں آئین کو اصل شکل میں بحال کیا، نصیر احمد

پیپلز پارٹی نے سابق دور حکومت میں آئین کو اصل شکل میں بحال کیا، نصیر احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد ، عمر حیات تبسم، شریف سجاد بھٹی، شیخ علی سعید نے 18اکتوبر کے جلسے کی تیاری کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھایا اور جمہوری نظام کو چلانے کے لئے قوم کو متفقہ آئین کا تحفہ دیا ہے پیپلز پارٹی نے سابق دور حکومت میں آئین کو اصل شکل میں بحال کیا اور کئی سال پر محیط آمریت کا گند متفقہ طور پر صاف کیا ، آج ایک بار پھر غیر جمہوری قوتین اس ملک سے جمہوریت اور آئین کو ختم کرنے کی ناپاک سازشیں کر رہی ہیں مسلم لیگ ن کی غیر دانشمندانہ اور غیر سیاسی حرکتوں سے بھی جمہوری نظام اور آئین کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں لیکن آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی مفاہمتی اور جمہوریت بچاؤ پالیسیوں سے غیر جمہوری قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں، 18اکتوبر کا جلسہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویزن کو سابق صدر آصف علی زرداری اور محترم بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آگے بڑھائے گا ، پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کا قافلہ جلسہ میں بھرپور شرکت کرے گا اس سلسلہ میں تمام زونوں میں کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ہیں جو جلسہ میں شرکت کے خواہشمند کارکنوں سے رابطہ کرے گی ، پیپلز پارٹی کا قافلہ 17اکتوبر کو دوپہر ایک بجے ریلوے اسٹیشن لاہور سے روانہ ہوگا ،

پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد نے تمام کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 18اکتوبر کے جلسہ میں شرکت کرکے بلاول بھٹو زرداری سے اظہار یکجہتی کریں

، انہوں نے کہا کہ 18اکتوبر کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا اور غیرجمہوری قوتوں اور ملک میں انتشار کی سیاست کرنے والوں کے تابو ت میں آخری کیل ہوگا ،18اکتوبر کے جلسہ سے پاکستان میں نئے جمہوری سفر کا آغاز ہوگا اور بلاو ل بھٹو زرداری محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -