پی پی 154 کے کارکن 18 اکتوبر کے جلسہ میں بھر پور شرکے کر ینگے، شیخ عرفان احمد

پی پی 154 کے کارکن 18 اکتوبر کے جلسہ میں بھر پور شرکے کر ینگے، شیخ عرفان احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی پی پی 154 لاہور کے صدر سینئر رہنما شیخ عرفان احمد نے کہا ہے کہ پی پی 154 کے کارکن 18 اکتوبر کے جلسہ میں بھر پور شرکے کر ینگئے اور سینکڑوں کارکنوں پر مشتمل قافلہ گرین ٹاؤن سے زونل صدر شیخ عرفان کے قیادت میں روانہ ہوگا اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے زونل صدر شیخ عرفان احمد سیکرٹری جنرل محمد نعیم رضا سیکرٹری اطلاعات خواجہ ماہ عالم نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اس ملک کے مظلوموں، غریبوں، مزدوروں، کسانوں اور نوجوانوں کی واحد امید ہیں جو پاکستان کو صحیح معنوں میں ترقی یافتہ ملک بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 18 اکتوبر کو مزار قائد پر ان کا خطاب سننے کے لئے انسانوں کا سمندر جمع ہو گا اور یہ جلسہ ملکی سیاست کو ایک نیا رخ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور اس نے ہر دور میں جمہوری نظام کے لئے قربانیاں پیش کی ہیں۔ 18 اکتوبر کا دن بھی ایک ایسا ہی دن ہے جب پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تمام تر دھمکیوں کے باوجود اس ملک میں جمہوریت کے استحکام کی خاطر اپنی جلاوطنی ختم کر کے واپس تشریف لائیں



تو بزدل دہشت گردوں نے جان لیوا حملہ کیا تاہم جیالوں نے اپنی جانیں قربان کر کے اپنی قائد کو بچایااجلاس میں یونین کو نسل کے صدور و سیکرٹری جنرل منشی شہادت بھٹی ،حاجی یامین ،ذوالفقار شاہ ۔چوہدری امین ،شاہد دل والا ،زاہد سرویا ،رضوان نے خطاب کیا18 اکتوبر کو مزار قائد پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے خطاب سننے کیلئے بڑے پیمانے پر شرکت کے حوالے سے کارکنان میں پائے جانے والے جوش و جذبے پر خوشی کا اظہار کیا