رقم ہتھیانے کا الزام، شہادت نہ ہونے پر ملزم بری

رقم ہتھیانے کا الزام، شہادت نہ ہونے پر ملزم بری

  

لاہور(نامہ نگار )سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن افتخار احمد خان نے پولیس میں بھرتی کرنےکا جھانسہ دے کر3 لاکھ 25 ہزارکی مبینہ رقم ہتھیانے والے ملزم منیراحمد کو بری کردیا۔واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب کے سیکرٹری محمد خان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلی پنجاب کے سیکرٹری محمد خان اور منیراحمد کے خلاف ایک نوجوان ساجد محمود کو پولیس میں بھرتی کرنے کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ 25ہزارکی رقم سے محروم کرنے کے الزام میں چالان پیش کیا عدالت میں چالان پیش ہونے پر محمد خان نے شہادت نہ ہونے پر بری کرنے کی درخواست دی جس پر عدالت نے اسے بری کردیا تھا جس کے بعد محمد منیر کا کیس عدالت میں زیرسماعت تھا تاہم گزشتہ روز عدم ثبوت کی بنا پرعدالت سے اسے بھی بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -