خراب گدا دینے کے حوالے سے عزیز انڈسٹریز کے مالک کےخلاف دعویٰ دائر

خراب گدا دینے کے حوالے سے عزیز انڈسٹریز کے مالک کےخلاف دعویٰ دائر

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری کی جانب سے 12سال کی وارنٹی کے باوجود بیڈ کا گدا خراب دینے کے حوالے سے عزیز انڈسٹریز کے مالک کے خلاف دائر1لاکھ روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت آج 15اکتوبر کو ہوگی۔صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی کی عدالت میں درخواست گزارسلطان نے عزیزانڈسٹریز فیروزپورروڈ کے مالک کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کررکھا ہے کہ سائل نے 12سال کی وارنٹی والا بیڈ کا گدا 11 ہزار500 روپے میں خریدا جو کچھ ہی دیربعد خراب ہوگیاجس پر اس نے مذکورہ مالک سے شکایت کی لیکن اس نے اس کی تبدیلی سے انکار کردیاجس سے اسے ذہنی پریشانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ سائل کو مذکورہ ہرجانہ کی رقم دلوانے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ مالک کو آج جواب طلب کررکھا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -