سوٹ تبدیل کرنے پر مدینہ فیبرکس لہنگا ہاو¿س کے مالک سے 29اکتوبر کوجواب طلب

سوٹ تبدیل کرنے پر مدینہ فیبرکس لہنگا ہاو¿س کے مالک سے 29اکتوبر کوجواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے پسند کئے سوٹ کی جگہ کسی اور رنگ کا سوٹ دینے پر مدینہ فیبرکس لہنگا ہاو¿س کے مالک سے 29اکتوبر کوجواب طلب کرلیاہے۔صارف عدالت میں لاہور کینٹ کی رہائشی عروج نے مدینہ فیبرکس لہنگا ہاو¿س فیروزپوروڈ اچھرہ کے مالک کے خلاف 95ہزارروپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ اس نے مدینہ فیبرکس لہنگا ہاو¿س فیروزپوروڈ سے ایک سوٹ خریدا، جب گھر جا کر سوٹ کو لفافے سے نکالا تو سوٹ کا رنگ تبدیل تھا اور سوٹ پر موتی بھی نہیں لگے تھے فوری دکاندار سے رابطہ کیا اور اس کو رسید دیکھا کر سوٹ تبدیل کرنے کو کہا ،لیکن اس نے بات سننے سے انکار کردیا ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ہرجانہ دلوایا جائے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر دکان مالک سے جواب طلب کرلیا ہے۔