حرمتِ رسولؐ لائرز موومنٹ اور الامہ لائرز فورم کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

حرمتِ رسولؐ لائرز موومنٹ اور الامہ لائرز فورم کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

  

لاہور (پ ر) حرمتِ رسولؐ لائرز موومنٹ اور الامہ لائرز فورم کے اراکین نے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ اور دہشتگردی کے خلاف ہائی کورٹ کے باہر جی پی او چوک میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اوربھارتی دہشتگردی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ہندو بنئے کا ایک ہی علاج الجہاد الجہاد، بھارتی آبی جارحیت مردہ آباد، بھارت کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے وغیرہ نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حرمتِ رسولؐ اور الامہ لائرز فورم کے رہنماؤں جمیل احمد فیضی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر شاہد نصیر، چوہدری عبدالرؤف ایڈووکیٹ، عبدالسلام اعوان ایڈووکیٹ، عبدالجبار ایڈووکیٹ، مولانا محمد یونس ریحان اور فوزیہ چغتائی ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکمران بھارتی جارحیت پر ہندو بنئے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں اور بھارتی جارحیت کا سخت نوٹس لیکر عالمی سطح پر صدائے احتجاج بلند کرے اور بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا پر عیاں کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف 19 کروڑ غیور اعوام پاک فوج کے ساتھ ہے اور وہ کسی بھی جارح دشمن کو منہ توڑ دندانِ شکن جواب دینے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -