عمران اورقادری کے دھرنوں نے ملکی معیشت کوتباہ کرکے رکھ دیا ، محموداختر

عمران اورقادری کے دھرنوں نے ملکی معیشت کوتباہ کرکے رکھ دیا ، محموداختر

  

کوٹ عبدالمالک(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے چیف آرگنائزر وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداوار کے چیف کوارڈی نیٹر محموداختر گورائیہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران اورقادری کے دھرنوں اوجلسوں نے ملک کی معیشت کوتباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ یہ لوگ پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔محموداختر گورائیہ نے کہا کہ میاں محمدنوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں ۔اورانشاءاللہ تعالیٰ مسلم لیگ (ن)کی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے ملک کی سلامتی واستحکام کیلئے بھی دُعاکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو بھی ہدایت دے پاکستان پررحم کریں ۔دھرنے کے شرکاءتواپنے گھروں کو جارہے ہیں آپ بھی اپنے گھروں کو جائیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -