چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیخلاف تاجر سراپا احتجاج

چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیخلاف تاجر سراپا احتجاج

  

لاہور ( اسد اقبال )فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے چھو ٹے تاجروں و دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایس آر او آرڈیننس کی لٹکائی جانے والی تلوار کے خلا ف جہاں تاجر برادری میں تشو یش کی لہر دوڑ رہی ہے وہیں انجمن تاجران نے ایف بی آر کے خلا ف لائحہ عمل تر تیب دینے کے لیے تاجر کنو نشن کل لاہور میں بلا لیا جس کی صدارت آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز کر یں گے اس تاجرکنونشن میں سندھ ،بلو چستان ،سر حد اور خیبر پختو نخوا کے صو بائی تاجر رہنماء سمیت پنجاب بھر کے شہروں سے تاجر برادری کثیر تعداد میں شر کت کر ے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ کنو نشن میں شر کت کے لیے پنجاب سے باہر کے تاجروں کی لاہور آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ انجمن تاجران لاہور نے کنو نشن کی تیاریو ں کو حتمی شکل دینے کے لیے تیاریو ں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے کل ہو نے والے اس کنو نشن کا مقصد ایف بی آر کے خلا ف سخت لائحہ عمل باہمی مشاورت سے تر تیب دینا ہے اور اگر حکو مت نے چھوٹے تاجروں پر لٹکائی جانے والی تلوار نہ ہٹائی تو ملک بھر کی تاجر برادری راست قدم اٹھا نے پر مجبور ہو گی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے چھو ٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لا نے کے لیے سروے کروایا جس کو پایہ تکمیل پر پہنچانے کی بجائے اپنے ریو نیو میں فی ا لفوراضا فے کے لیے پرانے آرڈیننس کو عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے واضح رہے کہ اس پرانے آرڈیننس کو ما ضی میں بھی تاجروں پر لا گو کیا گیا تھا جس کے خلا ف تاجر برادر ی نے بھر پور مزاحمت کرتے ہو ئے اس فیصلہ کو واپس کروایا روزنا مہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے آ ل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز نے بتا یا کہ ایس آر او 608چھو ٹے تاجروں کا معا شی قتل کر نے کے مترادف ہے جس میں عام دکانداروں جن میں پھل ، سبزی ، دودھ ، جنرل پرچون سٹور،چائے فروش سمیت تمام چھو ٹے تاجروں پر جنرل سیلز ٹیکس عائد کیا گیاہے جس کے لیے ایف بی آر کی جانب سے نو ٹسز کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے انھو ں نے کہا کہ ایس آر او آر ڈیننس کے تحت 20ہزار روپے سے نیچے آمدن پر 5فیصد اور 50ہزار تک پر ساڑھے 7فیصد ٹیکس عائد ہو تا ہے جو چھو ٹے تاجروں پر مارشل لاء کے مترادف ہے ۔ایک سوال کے جواب میں خالد پرویز نے کہا کہ کل ہو نے والے آل پاکستان انجمن تاجران کے زیر اہتمام تاجر کنو نشن میں ملک بھر سے تاجرنمائندو ں کی کثیر تعداد شر کت کر ے گی جس میں ایس آر او پر بحث اور آئندہ کا لائحہ عمل تر تیب دیا جائے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -