صنعت وتجارت کی ترقی کے ذریعے ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نجات دلائی جا سکتی ہے:ایس ایم نصیر

صنعت وتجارت کی ترقی کے ذریعے ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نجات دلائی جا ...

  


لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین ایس ایم نصیر نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کی مجلس عاملہ میں الیکشن کمیشن کے انتخاب کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اصولوں اور میرٹ کی جیت ہے اور کرپشن اور بے ایمانی کی ہار ہے،اس کا میابی کے پیچھے مسلسل محنت اور سینئر رہنماؤں کا بہت زیادہ عمل دخل ہے۔ایس ایم نصیر نے مزید کہا کہ پینل کے تینوں امیدوار منیر سلطان،ملک خدا بخش اور زبیر چھاپا کا منتخب ہوناگروپ کی پہلی کامیابی ہے۔ صنعت وتجارت کی ترقی کے ذریعے ہی پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نجات دلائی جا سکتی ہے ،کمزور معیشت کسی بھی حکومت کے منشور کی تکمیل کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے لہذا مضبوط اور مستحکم معیشت کی بدولت ہی پالیسیوں پر عملدرآمد ممکن ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی وگیس کی لوڈ شیڈ نگ ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

اس بات پر غور کیا جائے اور اس کے حل کیلئے مثبت اقدامات اٹھانے کی طرف حکومت کی توجہ دلائی جائے ۔انہوں نے کہا ان ممبران کی کامیابی ایک اچھی پیش رفت ہے مگر یاد رہے کہ صحت مند جمہوریت کیلئے برداشت کا جذبہ نہایت لازم ہے اور دوسروں کو بھی حصہ لینے کا حق دیں،اتحاد ویگانگت کی قوت سے مسائل حل کئے جائیں۔انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ بھی یونائیٹڈ بزنس گروپ یونہی فتح یاب رہے

مزید :

کامرس -