ایک روزہ مندے کے بعدتیزی‘انڈیکس30300پر مستحکم

ایک روزہ مندے کے بعدتیزی‘انڈیکس30300پر مستحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کومحدود پیمانے پر مندی رہی تاہم کے ایس ای انڈیکس30300کی نفسیاتی حدپر مستحکم رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں8ارب96کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت13.4فیصدکم جبکہ50.72فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل، آٹوموبائل، بینکنگاور کیمیکل سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30518پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکااور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس39.19پوائنٹس کمی سے 30355.22 پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر414 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 210 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ ،181کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ 23کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں8ارب 96کروڑ74لاکھ 68ہزار 478روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب57ارب 47کروڑ37لاکھ 24ہزار 289روپے ہوگئی ۔منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں21کروڑ89لاکھ8ہزار 620شیئرز رہیں جو گذشتہ روز کے مقابلے میں3کروڑ 28لاکھ 27ہزار210شیئرز کم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت163.37روپے اضافے سے 3430.870روپے اورسیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت51.63روپے اضافے سے 1084.29روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت65.57روپے کمی سے11334.43جبکہ شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت35.23روپے کمی سے 909.77روپے ہوگئی ۔منگل کولافارج پاک کی سرگرمیاں1کروڑ74لاکھ65ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت22پیسے اضافے سے16.90روپے جبکہ ٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں1کرور18لاکھ86ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت49پیسے اضافے سے1.16روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس88.46پوائنٹس کمی سے 20421.45پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس48.77پوائنٹس کمی سے 49076.64جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28.03پوائنٹس کمی سے 22261.49پر بند ہوا ۔

 

مزید :

کامرس -