سائنسدانوں نے زیتون کو پھل سے قبل کشید کرنے کیلئے مشین تیار کر لی

سائنسدانوں نے زیتون کو پھل سے قبل کشید کرنے کیلئے مشین تیار کر لی

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ)زرعی سائنسدانوں نے زیتون کو پھل سے قبل کشید کرنے کیلئے خصوصی مشین تیار کر لی ہے جو بیرون ملک سے درآمد کی جانیوالی مشینوں سے انتہائی سستی اور معیار و کوالٹی میں امپورٹ کوالٹی کی مشینوں سے بہتر نتائج کی حامل ہے ۔ بارانی زرعی ترقیاتی ادارہ کے ذرائع نے بتایاکہ مقامی طور پر تیار کردہ مذکورہ مشین شاندار اوصاف رکھتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے ملک کو ہر سال اربوں روپے مالیت کا خوردنی تیل بیرون ممالک سے درآمد کرناپڑتاہے۔ انہوںنے کہاکہ زیتون انتہائی اہمیت کاحامل ہے جس کی کاشت سے ملکی معیشت پر اضافی مالی بوجھ کم کیاجاسکتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ خوردنی تیل میں خود کفیل ہونے کیلئے زیتون کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنائیں تاکہ ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکے۔

انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے بارانی زرعی ترقیاتی ادارہ سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

مزید :

کامرس -