ٹیوٹا کا فنی تعلیمی اداروں میں طلبا ءطلبات کی تعداد 50 فیصد بڑھانے کا فیصلہ

ٹیوٹا کا فنی تعلیمی اداروں میں طلبا ءطلبات کی تعداد 50 فیصد بڑھانے کا فیصلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                     لاہور(پ ر):ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا )نے اپنے اداروں میں آئندہ تعلیمی سال سے موجودہ طلباءو طالبات کی تعداد میں مزید 50 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس وقت ایک لاکھ طلباءو طالبات کی تعداد فنی تعلیم و تربیت حاصل کر رہی ہے اور اس میں مزید 50ہزار داخلوں کی گنجائش بڑھانے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ صوبہ بھر میں انڈسٹری کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے شارٹ کورسز بھی شروع کئے جائیں گے جن میں آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ، ویب ڈیزائننگ، کال سینٹربزنس، بیکنگ اور کنفیکشنرز، سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ کورسز کی تیاری کیلئے مختلف تجارتی تنظیموں پاپام، اپٹما، پیاف، پریگمیا اور لاہور چیمبر کی متعلقہ سب کمیٹیوں سے مشاورت لی جائے گی اور آئندہ تعلیمی سال سے نئے کورسز کا یقینی اجراءکر دیا جائے گا تاکہ طلباءکوکورسز میں ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد کو روزگار کے یقینی مواقع میسر ہوں۔چیئرپرسن ٹیوٹا نے کہا کہ صنعتی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تین سالہ ڈپلومہ کے 13کورسز‘51ووکیشنل کورسز اور10اپرنٹس شپ کورسزکے نصاب کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے انکے مندرجات پر نظر ثانی کر لی گئی ہے۔لاہور اور ملتان کی جیلوں میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرقیدیوں کو ہنرمند بنانے کیلئے تین ماہ دورانیہ کے ووکیشنل کورسزکا آغازکر دیا گیاہے ۔ اس پائلٹ پروگرام کی کامیابی کے بعد اس پروگرام کا دائرہ کار صوبہ بھر کی جیلوں تک پھیلا دیا جائے گا۔ٹیوٹا اداروں میںتین سالہ ڈپلومہ کورسزکی سیکنڈ شفٹ کا آغازبھی کیا گیا ہے جس سے8150مزیدطلبا ءو طالبات کیلئے داخلے کے مواقع میسر ہورہے ہیں۔ جرمن ادارے (جی آئی زیڈ )کے تعاون سے توانائی بحران کے حل کیلئے چھہ ماہ کے دوران 3800سولر ٹیکنیشن کو ٹریننگ بھی دی جا چکی ہے۔

مزید :

کامرس -