یورپی یونین نے پاکستانی آم کی بر آمد پر لگایا گیا چیک ہٹا دیا

یورپی یونین نے پاکستانی آم کی بر آمد پر لگایا گیا چیک ہٹا دیا

  

                   اسلام آباد (این این آئی) وزارت تجارت اورنیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اقدامات کے سبب یورپی یونین نے پاکستانی آم کی برآمد پر لگایا گیا چیک ہٹادیا ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین نے پاکستانی آم کی برآمد پر لگایا گیا چیک ہٹادیا ہے ، وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اس چیک کے سبب 2013 میں پاکستانی آموں کے 237 کنسائمنٹ روکی گئی تھی جس سے آموں کی برآمدت میں کمی کےساتھ ملکی زرمبادلہ میں بھی کمی ہوئی تاہم حکومت کے بروقت کے اقدامات کے سبب رواں سال آم کے سیزن میں پاکستانی آموں کے صرف دو کنسائمنٹ روکے گئے جس کے سبب گزشتہ سال کی نسبت اس سال آم کی برآمد میں 10 فیصدکا اضافہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے آم کے برآمد کنندگان کو واٹر ٹریٹمنٹ کے ذریعے ہر قسم کے مضر صحت اثرات سے پاک کرنے کا پابند کیا جس کے سبب یورپی یونین نے پاکستانی آم کی برآمد پر لگایا گیا چیک ہٹادیا ہے۔

 

مزید :

کامرس -