ملالہ کو دی جانیوالی مبارکباد پیغام کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر

ملالہ کو دی جانیوالی مبارکباد پیغام کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )کروڑوں روپے کے اشتہارات کے ذریعے وزیر اعظم کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کو دی جانے والی مبارکباد پیغام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔یہ درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنی ذاتی تشہیر کے لئے ملالہ یوسف زئی کو براہ راست خط ارسال کر کے مبارکباد دینے کی بجائے کروڑوں روپے قومی خزانے سے خرچ کرائے۔ عدالت وزیر اعظم کی جانب سے بلاجواز اخراجات روکنے کے احکامات صادر کرئے۔
ملا لہ مبار کباد

مزید :

صفحہ آخر -