بگرام جیل سے رہائی پانے والے 23 پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات طلب

بگرام جیل سے رہائی پانے والے 23 پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ ، داخلہ اور نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے افسروں کوبگرام جیل سے رہائی پانے والے 23پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات سمیت طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ایک غیرسرکاری تنظیم کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کی،د رخواست گزار کی وکیل بیرسٹر سارہ بلال نے موقف اختیار کیا کہ افغانستان کی بگرام جیل میں کئی برسوں سے غیرقانونی طور پر قید 23پاکستانی شہریوں کو اگست اور ستمبر کی مہینے میں پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے مگر ابھی ان افراد کا کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ اور داخلہ سے متعدد مرتبہ رجوع کرنے کے باوجود ان افراد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا، انہوں نے استدعا کی کہ بگرام جیل سے رہائی پانے والے پاکستانی قیدیوں کو ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے اور ان پاکستانیوں کو وکلاءکی خدمات حاصل کرنے کا حق دیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعدوزارت خارجہ ، داخلہ اور نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے افسروں کوبگرام جیل سے رہائی پانے والے تئیس پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات سمیت 28اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل وقاص قدیر ڈار کو ہدایت کہ متعلقہ افسروں کی حاضری کو آئندہ سماعت پر یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات طلب

مزید :

صفحہ آخر -