گھروں پر لگژری ٹیکس ،ہائیکورٹ نے حکم امتناعی میں توسیع کر دی

گھروں پر لگژری ٹیکس ،ہائیکورٹ نے حکم امتناعی میں توسیع کر دی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے دو کینال سے بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس کے نفاذ کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے حکومت پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورت کے مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب نے غیر قانونی طور پر دو کینال سے بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس عائد کر دیا۔حکومت پنجاب نے گزشتہ سال بھی یہ ٹیکس نافذ کیا تھا مگر عدالت عالیہ میں اس نفاذ کو چیلنج کرنے پر لگژری ٹیکس کا اقدام واپس لے لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی پراپرٹی ٹیکس وصول کر رہی ہے قوانین کے تحت ایک ٹیکس کی موجودگی میں دوسری ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔جس پرعدالت نے اپنے حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے حکومت پنجاب کو10د نومبر کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

حکم امتناعی

مزید :

صفحہ آخر -