سنگل بنچ ہی مریم نواز کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت کریگا

سنگل بنچ ہی مریم نواز کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز شریف کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون سکیم تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت کے لئے فل بنچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کر دی ، سنگل بنچ ہی مریم نواز کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت کریگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے شہری زبیر نیازی کی طرف سے دائر متفرق درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نے اپنی بیٹی مریم نواز کو یوتھ لون سکیم کا چیئرپرسن تعینات کر دیا ہے، سپریم کورٹ خواجہ آصف کیس میں طے کر چکی ہے کہ اہم عہدوں پر تعیناتیاں شفاف طریقے سے کی جائیں،عدالت نے فل بنچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ یہ اتنا اہم معاملہ نہیں کہ اس پر فل بنچ تشکیل دیا جائے، ہائیکورٹ کا سنگل بنچ ہی مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون سکیم تعیناتی کیخلاف 22اکتوبر کو درخواست کی سماعت کریگا ۔
عماعت ،تعیناتی

مزید :

صفحہ آخر -