ہائیکورٹ میںہیلی کیم میڈیا کوریج پر پابندی کےخلاف حکم امتناعی کیلئے درخواست

ہائیکورٹ میںہیلی کیم میڈیا کوریج پر پابندی کےخلاف حکم امتناعی کیلئے درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )ہیلی کیم کے ذریعے میڈیا کوریج پر پابندی کےخلاف حکم امتناعی کے لیے درخواست لاہورہائیکورٹ میں دائرکردی گئی یہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے دفعہ ایک سو چوالیس کا نفا ذ کرتے ہوئے ہیلی کیم کے ذریعے میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ہیلی کیم کے ذریعے میڈیا کوریج پر یہ پابندی غیر آئینی اورآزادی اظہار رائے کی واضح خلاف ورزی ہے۔وزارت داخلہ کو اس قسم کی پابندی عائد کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہیلی کیم کے ذریعے میڈیا کوریج پر پابندی پر حکم امتناعی جاری کرے۔
ہیلی کیم

مزید :

صفحہ آخر -