نیویارک،مزے مزے سے جو مرضی کھائیں، ’’ جو جائز سمجھیں ادا کریں‘‘

نیویارک،مزے مزے سے جو مرضی کھائیں، ’’ جو جائز سمجھیں ادا کریں‘‘
 نیویارک،مزے مزے سے جو مرضی کھائیں، ’’ جو جائز سمجھیں ادا کریں‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آْ کسی اچھے ریسٹورنٹ میں پرلطف کھانے کا مزہ لینا چاہتے ہیں تو بلاشبہ اس کیلئے کافی بھاری رقم قربان کرنا پڑے گی لیکن ذرا تصور تو کیجئے کہ آپ ایک شاندار ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے جائیں اور جب بل لایا جائے تو اس پر لکھا ہو ’’آج جو جائز سمجھیں ادا کریں‘‘۔ اگرچہ یہ بات ناقابل یقین لگتی ہے لیکن امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر ڈلاس میں واقعی ایک ایسا ریسٹورنٹ ہے جو نہ صرف انتہائی بہترین اور شاندار کھانے پیش کرتا ہے بلکہ یہ بھی کہتا ہے کہ بس آپ ایمانداری سے جو مناسب سمجھتے ہیں ادا کردیں۔ اس ریسٹورنٹ کا نام ’’Just Cookin‘‘ ہے اور اس کی مالکن ڈینا پیرس کا کہنا ہے کہ اس نے خدا پر بھروسہ کررکے اس منفرد منصوبے کا آغاز کیا اور پہلے ہی ہفتہ میں منافع میں تین گنا اضافہ ہوگیا۔ اس کا کہنا ہے کہ بعض دفعہ ایسے گاہک آتے ہیں جن کے پاس رقم بہت کم ہوتی ہے لیکن وہ انہیں بھی بہترین کھانا دیتی ہے اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ وہ بعد میں کبھی آتے ہیں اور کئی گنا زیادہ ادا کرجاتے ہیں اور شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔ ڈینا کا کہنا ہے کہ اسے کئی لوگوں نے کہا کہ یہ سراسر گھاٹے کا سودا ہے لیکن اس نے اچھی نیت سے کام کا آغاز کردیا اور وہ بہت خوش ہے کہ لوگ اس کے ساتھ بددیانتی نہیں کرتے اور اس کا حق نہیں مارتے۔

مزید :

علاقائی -