سانحہ ماڈل ٹاﺅن گواہوں نے گلو بٹ کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیدیا الزام جھوٹ ہے، ملزم

سانحہ ماڈل ٹاﺅن گواہوں نے گلو بٹ کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیدیا الزام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

     لاہور(نامہ نگار) سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران گواہان نے مبینہ پولیس ٹاﺅٹ گلو بٹ کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دے دیا ،جبکہ گلو بٹ کا کہنا ہے کہ اگر اس کی زبان کھل گئی تو بہت لوگ جیل جائیں گے ،متعددکی وردیاں اتریں گی اورکئیوں کے خلاف کارروائی بھی ہوگی۔ گلوبٹ کا کہنا تھا کہ اسے عدالتوں پر پورااعتماد ہے جبکہ پوری قوم کو اس کی بے گناہی کا یقین ہے،عدالت سے جاتے وقت گلوبٹ کے ڈرائیورنے جلدی میں گاڑی نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر چڑھا دی جس سے کیمرہ مین کا پاو¿ں فریکچرہوگیا۔انسداد دہشت گردی کے جج رائے ایواب خان مارتھ کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے شاہد عزیز عرف گلو بٹ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ،گزشتہ روز 4 پولیس کانسٹیبلزکو بطور سرکاری گواہ پیش ہونا تھا لیکن صرف 3 پیش ہوئے ،سرکاری گواہوں کی جانب سے دیئے گئے بیانات میں گلوبٹ پرلگائے گئے الزامات کی تصدیق کی گئی۔ فاضل جج نے تاخیر سے پہنچنے پر گلو بٹ کے وکیل مون امجدکی سرزنش بھی کی جبکہ اس دوران گلو بٹ کمرہ عدالت میں گواہوں کو آنکھیں دکھاتے رہے، سماعت کے دوران تینوں گواہوں نے 17 جون کو پیش آنے والے واقعہ کا ذمہ دار گلو بٹ کو ٹھہرایا جبکہ سرکاری وکیل نے عدالت کے سامنے وہ ڈنڈا بھی پیش کیا جس کی مدد سے گلو بٹ نے ماڈل ٹاو¿ن میں گاڑیوں کا بھرکس نکالا تھا۔ گواہان کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کی تو کمرہ عدالت کے باہر گلو بٹ گواہان سے الجھ پڑے اور دونوں جانب سے تلخ کلامی کی گئی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گلو بٹ نے سرکاری گواہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اس پرجھوٹا الزام لگایا ہے اگر اس نے اپنی زبان کھول دی تو بہت سے لوگوں کی وردیاں اترجائیں گی ، بہت سے جیل جائیں گی اور بہت سے لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔گلوبٹ نے کاکہنا ہے کہ اگر اسے عدالتوں پر پورااعتماد ہے جبکہ پوری قوم کو اس کی بے گناہی کا یقین ہے اور وہ جلد اس کیس سے باہر نکل جائے گا۔واضح رہے کہ ماڈل ٹاو¿ن سانحہ میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس کے 4 گواہان کو بیانات قلمبند کرانا تھا تاہم گلو بٹ کے وکیل کا تاخیر سے پہنچنے پر ایک گواہ عدالت سے چلا گیا جس کا بیان آئندہ سماعت پر قلمبند کیا جائے گا۔

گلوبٹ

مزید :

صفحہ آخر -