پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن آج منایا جائیگا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن آج منایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن آج ؍15اکتوبر کو منایا جا رہا ہے،ہاتھ دھونے کی عادت کے ذریعہ اسہال/پیچش سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جسکی وجہ سے سالانہ اڑھائی لاکھ پاکستانی بچے موت کا شکار ہو جاتے ہیں،پیما نے حفظانِ صحت منصوبے کے تحت دیہی علاقوں میں 61,061افرادکو ہاتھ دھونے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی عملی تربیت دی، یہ بات پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور حفظان صحت پروجیکٹ کے انچارج ڈاکٹر عبدالعزیز میمن نے رپورٹ کے اجراء کے موقع پر گفتگو میں کیا، انہوں نے بتا یاکہ پیما کے شعبہ ریلیف کا پروجیکٹ برائے حفظانِ صحت اب تک سندھ میں خیرپور اور شکار پوراور پنجاب میں رحیم یار خان میں اس منصوبے کو مکمل کر چکا ہے جہاں لوگوں کو ہاتھ صاف رکھنے کی کی عملی تربیت فراہم کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہاتھ دھونے کے حوالے سے لوگوں کی آگہی 59فیصد سے بڑھ کر 92فیصد ہو گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -