مناواں اور باغبانپورہ پولیس حدود کا تعین کرتی رہی،ملزمان فرار ہوگئے

مناواں اور باغبانپورہ پولیس حدود کا تعین کرتی رہی،ملزمان فرار ہوگئے

  


لاہور(کرائم سیل)دوسری جماعت کے طالب علم عبداللہ کی نعش کے برآمد ہونے پر تھانہ مناواں اور باغبانپورہ پولیس اہلکار حدود کا تعین کرتے رہے جس سے ملزمان کو فرار ہونے کا موقع مل گیا۔حکام اس معاملے کا نوٹس لیں ،اہل علاقہ کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق 8اکتوبر کو اغواء کیے گئے عبداللہ کی نعش 13تاریخ کی رات کو 11بجے کے قریب راہگیروں کو رنگ روڈ کے قریب سے ملی جس کی اطلاع انہوں نے پولیس کو دی ۔نمائندہ \"پاکستان \"سے گفتگو کرتے ہوئے اہل علاقہ نے بتایا کہ نعش کے برآمد ہونے کے بعد مناواں اور باغبانپورہ پولیس کے اہلکارجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کی بجائے حدود کا تعین ہی کرتے رہے۔ صبح کے وقت واقعہ کا مقدمہ تھانہ باغبانپورہ میں درج کیا گیا اس طرح سے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا سنہری موقع پولیس کھو دیا۔پولیس حکام سے اپیل ہے کہ معاملے کا نوٹس لیں۔

مزید :

علاقائی -