دھرم پورہ ، چالیس سالہ پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

دھرم پورہ ، چالیس سالہ پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

  


لاہور( کر ائم سیل)دھرم پورہ مصطفی آباد کے علاقہ میں چالیس سالہ پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا ۔بتایا جاتا ہے کہ پولیس لائن میں تعینات پولیس کانسٹیبل محمد خلیل کسی کام کے سلسلہ میں موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے جاٹکرایاجس سے وہ شدید زخمی ہوگیا راہگیروں نے اسے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا پولیس کے مطابق اتفاقیہ حاد ثہ تھا جسکی وجہ سے قانونی کاروائی نہیں کی گئی لواحقین کو اطلاع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -