کالج میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا خط،خوف و ہراس پھیل گیا
لاہور(کر ائم سیل)جیل روڈ پر واقع سرکاری کالج میں دھماکہ خیر مواد کی موجودگی کے حوالے سے خط ملنے پر خوف وہراس پھیل گیا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گیا،چیکنگ کے بعد کالج کو کلئیر قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جیل روڈ پر واقعہ سرکاری گرلز کالج سے دھماکہ خیر مواد کی موجودگی کے حوالے سے خط ملنے پر کھلبلی مچ گئی،فوری طورپر کالج کو خالی کروالیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا تاہم چیکنگ کے بعد خط میں دی گئی اطلاع جھوٹی نکلی،پولیس نے دھمکی آمیز خط قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔